لاہور (لاہورنامہ)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ چوہان صاحب، میاں محمد نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن ہی جعلی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے ،
مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز الیکشن ہارے نہیں، جیتے تھے .
لیکن آپ کی الیکشن چوری جیت گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو تو میدان میں اترنے ہی نہیں دیا گیا ،
ان کے متبادل لیگی امیدوار نے لاہور میں سب سے زیادہ ووٹ لئے ۔
چوہان صاحب مولانا فضل الرحمن کے ملین مارچ کے وقت آپ راولپنڈی اور آپ کا کٹھ پتلی لیڈروزیراعظم ہائوس میں چھپ گیاتھا،
مولانا فضل الرحمن ،مریم نواز اور بلاول بھٹو کی قیادت میں پی ڈی ایم عوام کو نااہل حکومت سے چھٹکارہ دلائے گی ۔
انہوں نے کہاک ہ عمران نیازی عوام کا مسیحا نہیں بلکہ چور وں ،ڈاکوں اور مافیا کاسرغنہ ہے ،جس شخص کی اپنی آف شور کمپنیاں ہو ں،
جس کی بہن کی اربوں ڈالر کی امریکہ اور دبئی میں غیر قانونی پراپرٹی ہو اس کو احتساب کا نعرہ لگاتے شرم آنی چاہیے ۔
عمران نیازی نے اپنے گھر سے این آر او تقسیم کرنا شروع کیے اور سیالکورٹ، جہلم ، پشاور ،تونسہ،لودھران سے ہوتے ہوئے کراچی پہنچ گئے ،
این آر او کا شور مچانے والے کی حکومت ہی این آر او کے سہارے کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن کو پنجاب کا ڈاکو کہتے تھے ان کو حال ہی میں این آر او دیا. آپ کے این آر او کے شور پر ہمارا مشورہ ہے”نا رو بھائی نا رو”،
عمران نیازی جن کو دہشتگرد جماعت کہتے تھے ان کو وزارتیں دی ،
16اکتوبر کا گوجرنوالہ کا جلسہ حکومت کے خاتمے کی جانب پہلا قدم ہے ،
عمران نیازی جتنا جلدی مستعفی ہوگا اس کیلئے اتنا ہی بہتر ہوگا،اب اڈیالہ جیل جانے کی باری عمران نیازی اور اس کے حواریوں اور پچاریوں کی ہے۔