تہمینہ دولتانہ

مریم نواز میں اپنے والد کی طرح ایک بڑے لیڈر والی تمام خوبیاں موجود ہیں، تہمینہ دولتانہ

لاہور (لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنمابیگم تہمینہ دولتانہ نے کہاہے کہ مریم نواز تمام تر مشکلات کے باوجودڈٹ کرکھڑی ہیں ،

ان میں اپنے والد کی طرح ایک بڑے لیڈر والی تمام خوبیاں موجودہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کا مقصد پسے ہوئے طبقات کی آواز بننا ہے ،

موجودہ حکومت نے دو سالوں میں ملک اورعوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے صرف اپنی نااہلی کو ثابت کیا ہے.

اس لئے عوام بیزار ہیں، پی ڈی ایم کی تحریک کے باضابطہ آغازسے قبل ہی حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔