لاہور (لاہورنامہ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے گلشن راوی کے ای۔ بلاک کی جامع مسجد صدیق اکبرنماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد کھلی کچہری لگائی اور لوگوں کی شکایات سنی۔
بعض مسائل کے حل کے لئے متعلقہ محکموں کے حکام کو ضروری ہدایات دیں۔
صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اِس موقع پر لوگوں اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے شہریوں کے بنیادی مسائل کے فوری حل میں مدد ملتی ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے اور عوامی خدمت ایک عبادت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کہا کہ میرے دروازے ہمیشہ عوام کے لیے کھلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کے دوران سامنے آنے والے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جا تا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حلقہ 151 کے ہر علاقے میں کھلی کچہریاں لگا رہے ہیں۔
ہم عوام کے جائز کام کسی صورت رکنے نہیں دیں گے۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور حکومت کی موثر حکمت عملی کے باعث کرونا کے کیسز میں کمی آئی ہے۔ کرونا ابھی ختم نہیں ہوا، عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے ہر گز نہ چھوڑیں۔
صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کرونا کے پھیلا کو روکنے کے لئے ماسک کا استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کئی ممالک کو کرونا کی دوسری خطرناک لہر کا سامنا ہے۔
کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ کسی علاقے میں کرونا کے کیسز زیادہ ہونے سے سمارٹ لاک ڈاو ن کی طرف جانا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے وسائل کا رخ عوام کو بہتر سے بہتر شہری سہولتوں کی جانب موڑ دیا ہے اورصوبے بھر میں ترقیاتی اور فلاحی سکیموں کا جال بچھا دیا ہے۔