اسلام آباد (لاہور نامہ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) کے ترجمان نے کہا ہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی۔
ترجمان اوگرا کے مطابق میڈیا پر چلنے والی خبریں قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔
ترجمان اوگرا نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے متعلق خبریں قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔