فائرنگ کر کے سالے کو قتل

بہنوئی نے فائرنگ کر کے سالے کو قتل کر دیا، لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل، 2افراد زخمی

لاہور (لاہورنامہ)مصطفی آباد کے علاقے میں بہنوئی نے فائرنگ کر کے سالے کو قتل کر دیا پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ملزم طیب اور ساتھی کو موقعہ سے گرفتار کر لیا۔

مصطفی آباد کے علاقے میں طیب اپنے سسرال میں اپنی روٹھی بیوی کو لینے آیا تھا مگر وہ نہ مانی جس پر اس نے طیش میں آ کر فائرنگ کر دی .

فائرنگ کے نتیجے میں 27سالہ حسن موقعہ پر دم توڑ گیا جبکہ حسیب اور حسنین زخمی ہوگئے.

حسن موقعہ پر دم توڑ گیا
فائرنگ کے نتیجے میں 27سالہ حسن موقعہ پر دم توڑ گیا

پولیس نے مقتول کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے ملزم طیب اور اس کے ساتھی کو گرفتارکر لیا۔