اسلام آباد (لاہورنامہ)ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے دوسری مرتبہ بند ہونے والے تعلیمی ادارے تقریبا ً 2 ماہ بعد دوبارہ کھل گئے۔
پیر کو ملک بھر میں پہلے مرحلے میں تعلیمی ادارے کھولے گئے ہیں جس میں نویں سے بارہویں، او اور اے لیول کے طلبہ کو اداروں میں آنے کی اجازت ہے۔
Tomorrow classes 9 to 12, O and A level go back to school/ college. Wish them the very best. Their future is our main priority.
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) January 17, 2021
واضح رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا تھا کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے 3 مراحل میں دوبارہ کھولے جائیں گے، جس میں پہلے مرحلے میں نویں سے بارہویں جماعت کے لیے 18 جنوری سے تعلیمی سرگرمیاں اداروں میں بحال ہوں گی۔
جس کے بعد یکم فروری سے پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کے لیے تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے جبکہ یکم فروری سے ہی جامعات اور دیگر اعلی تعلیم کے ادارے بھی کھل جائیں گے۔
پیر کو کھلنے والے تعلیمی اداروں میں طلبہ و اساتذہ کو عالمی وبا کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں اور اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز)پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
تعلیمی اداروں کے پہلے مرحلے میں دوبارہ کھولے جانے سے قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایک ٹوئٹ بھی کی۔
وزیر تعلیم نے گزشتہ شب کی گئی اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کل سے 9سے 12 ویں جماعت، او اور اے لیول کے طلبہ اسکول/ کالجزجائیں گے، انہیں نیک تمنائیں، ان کا مستقبل ہماری اولین ترجیح ہے۔