لاہور( لاہور نامہ)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خادمہ باجی مفت کی روٹیاں توڑنے کا وقت ختم ہو گیا”ہن رسیدان کڈو“۔اب نہ سلیکٹڈ کو بھاگنے دینگے نہ اس کے حواریوں اور پجاریوں کو۔
فارن فنڈنگ کیس ”تحریک عذاب“کا دھڑن تختہ کردے گا۔ناکام وزیراعظم چھ سالوں سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ روکنے کےلئے عدالتوں کے چکر لگارہا ہے۔
مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل میں کہ انیازی صاحب اب اسرائیل اور بھارت سے لی فنڈنگ کا حساب دینا ہوگا۔
میاں نوازشریف تو پہلے کہتے تھے تم کرکٹ کے کھلاڑی ہو ملک چلانا تمہارے بس کا کھیل نہیں۔
پوری قوم نے آج دیکھ لیا اس نالائق شخص نے کس طرح ملک کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔
چیئر مین الیکشن کمیشن بغیر کسی دباﺅکے پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کا فیصلہ دیں۔
اسٹیٹ بینک عمران نیازی کے چوری بے نقاب کرچکا ہے۔براڈ شیٹ اب وزیراعظم اور اس کی نالائق کابینہ کے گلے کا پھندہ بنے گا۔