کڈنی ہلز پلاٹس الاٹمنٹ کیس

کڈنی ہلز پلاٹس الاٹمنٹ کیس میں سلیم مانڈوی والا ملزم نامزد،ریفرنس تیار

اسلام آباد(لاہور نامہ ) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو کڈنی ہلز پلاٹس الاٹمنٹ کیس میں ملزم نامزد کر دیا گیا۔

نیب نے سلیم مانڈوی والا کے خلاف ریفرنس تیار کر لیا جس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ پر سرکاری پلاٹس غنی مجید کو بیچنے میں اعجاز ہارون کی سہولت کاری کا الزام ہے.

جبکہ سلیم مانڈوی والا کے ساتھ ندیم مانڈوی والا، اعجاز ہارون، غنی مجید اور مبینہ بے نامی طارق محمود بھی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

نیب ریفرنس کے مطابق اعجاز ہارون کو الاٹمنٹس کے بدلے بھاری رقوم جعلی اکانٹس سے ملیں اور اعجاز ہارون نے کڈنی ہلز فلک نما میں پلاٹس کی بیک ڈیٹ فائلیں تیار کیں۔

سلیم مانڈوی والا نے پلاٹس غنی مجید کو فروخت کرنے میں اعجاز ہارون کی معاونت کی اور حصے میں ملی رقم سے سلیم مانڈوی والا نے پہلے ایک بے نامی کے نام پر پلاٹ خریدا۔