کاسمیٹکس

اب کاسمیٹکس بنانے اور بیچنے کے لیے حکومت سے لائسنس لینا لازم ہوگا

لاہور(لاہورنامہ) پنجاب ڈرگ کنٹرول کا ترمیمی بل تیار، اب جعلی کاسمیٹکس بنانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی، کاسمیٹکس بنانے اور بیچنے کے لیے حکومت سے لائسنس لینا لازم ہوگا، جبکہ حکومت کو بغیر لائسنس کاسمیٹکس بیچنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اختیار ہوگا۔

ڈرافٹ کے مطابق ڈرگ اتھارٹی کاسمیٹکس اشیا کا لیبارٹری سے معائنہ کرائے گی اور متعلقہ اتھارٹی کی کلیئرنس کے بعد ہی کمپنی اپنی کاسمیٹکس مارکیٹ میں فروخت کرسکے گی، کمپنی کو ڈرگ اتھارٹی پر عدم اعتماد کی صورت میں عدالت سے رجوع کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

محکمہ قانون نے بل حتمی منظوری کیلئے پنجاب اسمبلی کو ارسال کر دیا، پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد اس قانون کا نفاذ جلد کر دیا جائے گا۔