تعلیمی فنڈز بڑھانے کے بجائے گھٹا دئیے

حکومت نے تعلیمی فنڈز بڑھانے کے بجائے گھٹا دئیے ، احسن اقبال

اسلام آباد( لاہور نامہ) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماءاحسن اقبال نے کہا ہے کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان میں تعلیم کے شعبے کے لئے موجودہ حکومت نے فنڈز بڑھانے کے بجائے گھٹا دئیے ہیں، آج پاکستان کی جامعات بدترین مالی خسار وں کا سامنا کر رہی ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ آج تعلیم کا عالمی دن ہے۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان میں تعلیم کے شعبے کے لئے موجودہ حکومت نے فنڈز بڑھانے کے بجائے گھٹا دئیے ہیں۔آج پاکستان کی جامعات بدترین مالی خسار واں کا سامنا کر رہی ہیں۔آئیے عہد کریں کہ ہمیں اپنی قوم کے ہر فرد کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنا ہے ۔