فرینکفرٹ(لاہور نامہ) بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کے موقع پر دنیا بھر کے کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا۔ اسی سلسلے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں بھی بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
جس میں ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈیشن ، کشمیری کمیونٹی اور سکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے بھارت کے خلاف مختلف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔
اور مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطا ب کرتے ہوئے ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن جرمنی کے صدر عنصر محمود بٹ نے کہا کہ مودی سرکار کی تعصبانہ پالیسیوں سے میں اس وقت آئین بے وقعت ہو چکا ہے،
مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی سلوک جاری ہے، اقلیتوں کیلئے زمین تنگ ہو چکی ہے اور کسان پچھلے تین ماہ سے سراپا احتجاج ہیں۔
انہوں نے عالمی برادی سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کا نوٹس لے کر وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائی جائیں۔ اور کشمیریوں کووعدے کے مطابق انہیں بنیادی انسانی حقوق دیئے جائیں۔