مریم اورنگزیب

جب ملک میں چینی اور آٹا چوری ہو گا تو کرپشن میں اضافہ ہی ہو گا،مریم اورنگزیب

لاہور (لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب ملک میں چینی اور آٹا چوری ہو گا تو کرپشن میں اضافہ ہی ہو گا،حکومت کو شرم نہیں آتی ہے کہ ٹرانسپرنسی کی رپورٹ میں ڈیٹا اور تاریخ درج ہوتی ہے، سیاسی انتقام میں اندھے لوگوں نے احتساب کے نام پر الزامات لگائے۔

مریم اورنگزیب نے لاہور میں احتساب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ملک میں چینی اور آٹا چوری ہو گا تو کرپشن میں اضافہ ہی ہو گا اور سلیکٹڈ وزیراعظم کے کرائے کے ترجمان ایسے جھوٹے ہیں کہ روز اجلاس جھوٹ بولنے کےلئے بلاتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کو شرم نہیں آتی ہے کہ ٹرانسپرنسی کی رپورٹ میں ڈیٹا اور تاریخ درج ہوتی ہے جبکہ اب تو قبضہ مافیا نے ملک کو قبضے میں لیا ہوا ہے اور قبضہ مافیا مسلط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام میں اندھے لوگوں نے احتساب کے نام پر الزامات لگائے،

سلیکٹڈ حکومت نے کہا کہ ماضی کے قرضوں پر کمیشن بنا رہے ہیں لیکن آج تک قرضہ کمیشن کو رپورٹ ن ہیں آئی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ قبضہ مافیا کی لسٹ میں حکومت نے اپنے دائیں، بائیں بیٹھے لوگوں کو نہیں ڈالا گیا۔