لاہور( لاہور نامہ) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو طبیعت خراب ہونے پر نجی ہسپتال لایا گیا، جہاں ان کے ضروری ٹیسٹ کئے گئے ۔
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو طبیعت خراب ہونے پر نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو پٹ اسکین کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ ان کے دیگرٹیسٹ بھی لئے گئے ۔
شہباز شریف کو بلڈ کینسر کا مرض لاحق رہا ہے ۔ حکومت نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی سربراہی میں خصوصی میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دیدیا ہے جبکہ بورڈ شہباز شریف کے ذاتی معالجین سے بھی علاج کے لئے رائے طلب کر سکتا ہے ۔
شہباز شریف کی موجودگی کے باعث ہسپتال کے اطراف میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ۔