فارن فنڈنگ کیس

پی ڈی ایم جماعتیں عوام اور پاکستان کی خیرخواہ نہیں ہیں، ڈاکٹر شاہد صدیق

لاہور (لاہور نامہ)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صدیق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں عوام اور پاکستان کی خیرخواہ نہیں ہیں، فضل الرحمن مدارس کے طلبا کو (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں،

دسمبر جنوری کے بعد اپوزیشن کا لانگ مارچ کا اعلان بھی محض بھبکی ہی ثابت ہو گا۔انہو ں نے کہاکہ ملک کے وسیع تر مفادمیں قوم کو پی ڈی ایم کے خلاف اکٹھا ہونا چاہیے پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں نہ عوام اور نہ ہی پاکستان کی خیر خواہ ہیں پی ڈی ایم کا ایجنڈا ملکی مفاد میں نہیں ہے،

وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے کسی کو این آر او نہیں ملے گا اور لوٹ مار کا حساب ہو کر رہے گا ۔ انہو ں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان قومی امنگوں کی ترجمانی کر رہے ہیں، عوام نے تحریک انصاف کو 5سال کا مینڈ یٹ دیا ہے، سیاسی مخالفین صبر کے ساتھ 2023کے انتخابات کا انتظار کر یں۔