اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات

ڈاکٹر بابر اعوان کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات، اسمبلی اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (لاہور نامہ) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اسمبلی اجلاس بلانے کا فیصلہ، سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ایوان میں ہنگامہ آرائی نہ جمہوریت کی خدمت ہے نہ ہی عوام کی۔

اس موقع پر مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے سپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر مشاورت کی اور دونوں رہنماﺅں نے فیصلہ کیا کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اسمبلی اجلاس بلانا چاہیے جبکہ ایوان کی کارروائی اسمبلی قواعد و ضوابط کے تحت چلانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ایوان میں ہنگامہ آرائی نہ جمہوریت کی خدمت ہے نہ ہی عوام کی خدمت ہے۔ مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ ایوان کی کاروائی موثر انداز سے چلانے پر سپیکر قومی اسمبلی کا کردار قابل تحسین ہے جبکہ اسمبلی اجلاس کی کارروائی میں ہمیشہ حزب اختلاف اور حزب اقتدار کو برابر مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔