اسلا م آباد (لاہورنامہ)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہیں ہوگا۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 111روپے 90 پیسے فی لیٹر ، ڈیزل کی قیمت 116 روپے07 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت 80 روپے 19 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت79 روپے23 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کی سمری مسترد کر دی تھی جس کے بعد قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ہر حد تک جائے گی۔واضح رہے کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 14.07 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ تجویزکیا تھا،اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 10.79روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا تھا۔