اسلام آباد (لاہور نامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس 500 ملین ڈالرز کا سنگِ میل عبور کرچکے ہیں۔
سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس 500 ملین ڈالرز کا سنگِ میل عبور کرچکے ہیں، وزیراعظم کل تاریخی تقریب سے خطاب کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ تقریب کو دنیا بھر میں نشر کیا جائیگا،اس بے مثال اقدام کو غیر معمولی پذیرائی بخشنے پر سمندر پار پاکستانی خراج تحسین کے مستحق ہیں۔