منشیات کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے،اعجاز احمد شاہ

اسلام آباد (لاہور نامہ)وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے ہدایت کی ہے کہ منشیات کے شکار افراد کی بحالی کے لیے سہولیات مزید بہتر کی جائیں۔

منگل کو وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے ریجنل ڈائریکٹوریٹ اے این ایف روالپنڈی اور ریہہبلیٹیشن سینٹر کا دورہ کیا.اعجاز شاہ نے کہاکہ نوجوان نسل میں منشیات کے نقصانات سے متعلق آگہی بے حد ضروری ہےـ

اعجاز احمد شاہ
منشیات کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے،اعجاز احمد شاہ

وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمیں اپنے آنیوالی نسلوں کے لیے منشیات سے پاک اور محفوظ معاشرے کی تشکیل کو یقینی بناناہےـ انہوں نے ہدایت کی کہ منشیات کے شکار افراد کی بحالی کے لیے سہولیات مزید بہتر کی جائیں ـ

وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے زیر علاج افراد فوری طور پر بہتری کے لئے کام کرنے کی ہدایت کی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ایسے اور بحالی کیادارے قائم کرنے پر غور کر رہے ہیں، منشیات کے شکار افراد کی پروفیشنل ٹریننگ بھی کروائی جائےـ

انہوں نے کہاکہ منشیات کے شکار افراد کی بحالی کے لئے حکومت ہر ممکن تعاون کرے گیـ انہوںنے کہاکہ اس بات کا دھیان رکھا جائے کہ تندرست ہونے والے دوبارہ اس لعنت میں گرفتار نہ ہوں ـ

اعجاز احمد شاہ نے کہاکہ ٹھیک ہونے کے بعد بھی باقاعدہ چیک اپ جاری رہنے چاہئیں ـ وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے اے این ایف کی کارکردگی کو سراہاـ