لاہور (لاہور نامہ)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وفدکا پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی ہیڈ کوارٹرز کا مطالعاتی دورہ کیا. وفدمیں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے 20 طلباو طالبات اساتذہ شریک تھے۔
آپریشن کمانڈر پی پی آئی سی تھری ایس پی محمد عاصم جسرا نے وفد کوانٹگریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سنٹر کے سٹرکچر اور طریقہ کار پرتفصیلی بریفنگ دی گئی اور اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا۔
چیف آپریٹنگ آفیسر محمدکامران خان نے یونیورسٹی کے سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کے طلباء کو جدید پولیسنگ کے حوالے سے بریفنگ دی اور پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔ وفد کو 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن، پولیس ڈسپیچ اور کیمرہ مانیٹرنگ کی ورکنگ بارے بریفنگ دی گئی۔
یونیورسٹی کے طلباء کو میڈیا مانیٹرنگ سنٹر، فیشل ریکگنائزیشن ٹیکنالوجی، ANPR اور انٹیلجنٹ ٹریفک مینجمنٹ بارے بھی بتایا گیا۔یونیورسٹی طلباء کو ویمن سفیٹی ایپ کی ورکنگ کے حوالے سے بھی بتایا گیا۔
یونیورسٹی اساتذہ کا کہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال سے ایک شاہکار منصوبہ مکمل کیا ہے جو قابل ستائش ہے، ایسے منصوبے وقت کی ضرورت ہیں۔
سیف سٹیزکی وجہ سے ہم خود کو محفوظ سمجھتے ہیں۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے طلباوطالبات کا اتھارٹی کے ڈیٹا پرریسرچ کرنے میں دلچسپی کا اظہارکیا۔
اتھارٹی کا دورہ کرنے والے طلباء و اساتذہ نے اس خواہش کا اظہاربھی کیا کہ سیف سٹیز کے منصوبے کو پنجاب کے دیگر شہروں تک پھیلایا جائے۔