پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد(لاہور نامہ)وفاقی حکومت نے آئندہ15روز کےلئے(15مارچ تک )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کے ترجمان اور معاون خصوصی اعظم گل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اوگرا نے تقریبا6سے7روپے فی لیٹر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کی تجویز دی تھی۔اعظم گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے یہ تجویز منظور نہیں کی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود وزیراعظم نے اجازت نہیں دی۔واضح رہے کہ آئل گیس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں دروبدل کے حوالے سے سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی تھی،

پٹرولیم مصنوعات کی مجوزہ قیمتوں کا تعین 30روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ سمری میں پٹرول کی فی لیٹرقیمت میں20روپے 7پیسے اضافے ، ڈیزل کی قیمت میں 19روپے61پیسے فی لیٹراضافے کی تجویز دی گئی تھی ،

موجودہ لیوی کی بنیاد پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں6،6روپے لیٹراضافہ بنتا تھا۔فی لیٹرپٹرول پرموجودہ عائد لیوی 17 روپے97پیسے اور فی لیٹرڈیزل پر موجودہ عائد لیوی 18روہے 36پیسے ہے۔