لاہور (لاہور نامہ) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم اپنے بل بوتے پر سینٹ الیکشن لڑیں گے اسٹبلشمنٹ کے نہیں، (ن) لیگ سے کوئی بھی خفیہ ڈیل نہیں ہو رہی ہے اب اس ملک میں جو کچھ ہوگا وہ سب کے سامنے ہی ہوگا ،
اراکین پار لیمنٹ نے ووٹ ضمیر کے مطابق ہی دینا ہے انشاء اللہ وفاق میں وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ ہی کامیاب ہوں گے ،سینٹ الیکشن کے بعد بھی اپوزیشن کوئی دما دم مست قلندر نہیں کر سکے گی. الیکشن 2023میں ہی ہوں گے۔
اتوار کے روز رائل پام میں نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب میں تمام سینیٹرز کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا کر یڈٹ تمام سیاسی جماعتوں کو جاتا ہے اور یہ جمہوریت کے لیے خوش آئند ہے .
جہاں تک سید یوسف رضا گیلانی اور وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کے در میان مقابلے کا تعلق ہے تو اس میں پنجاب کے ساتھ ساتھ باقی صوبوں کے اراکین قومی اسمبلی نے بھی ووٹ دینا ہے اور انشاء اللہ جیت تحر یک انصاف کی ہوگی پی ڈی ایم کے لوگ بھی تین مارچ کو فیصلہ دیکھ لیں گے ۔
(ن) لیگ کے ساتھ کسی قسم کی خفیہ ڈیل کے متعلق سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کسی کیساتھ کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہو رہی اب کسی بھی بات کو خفیہ نہیں رکھا جاسکتا اس لیے اب جو کچھ بھی ہوگا آئین وقانون کے مطابق اور عوام کے سامنے ہی ہوں گا .
ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاک افواج کسی جماعت کو سپورٹ نہیں کر رہی ہے وہ 22کروڑ پاکستانیوں کی فوج ہے اور مکمل طور پرغیر جانبدار ہے.
جہاں تک سینٹ الیکشن کا تعلق ہے تو تحر یک انصاف سینٹ الیکشن اسٹبلشمنٹ کے نہیں اپنے بل بوتے پر لڑ ے گی اور انشاء اللہ سینٹ انتخابات میں تحر یک انصاف اور اتحاد ی اکثر یت حاصل کر نے میں کامیاب ہوں جائیں گے.
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میں نے پنجاب کی تمام یونیورسٹیز میں چانسلر ز کو100فیصد میرٹ پر لگا یا ہے اور اگر کوئی چانسلر اب میرٹ سے ہٹ کر کسی قسم کی بھر تی کر یگا یا جعلی ڈگری میں ملوث ہوگا تو اس کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا کسی کو معافی نہیں دیں گے .
یونیورسٹی میں ڈگریوں کے حوالے سے کوئی مشکلات ہیں توان کو بھی ہم نے حل کر دیا ہے ۔اپنے بیٹے انس سرور کے سکائوٹش لیبر پارٹی کے سر براہ بننے کے متعلق سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ یہ پاکستان اور اورسیز پاکستانیوں کی بھی جیت ہے اور انشاء اللہ انس سرور سکائوٹش عوام اور اورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے بھر پور آواز بلند کر یں گے ۔