لاہور(لاہور نامہ) قومی احتساب بیورو (نیب)نے مریم نواز کی درخواست ضمانت خارج کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا،
نیب لاہور نے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ مریم نواز لاہور ہائی کورٹ سے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہا ہیں لیکن وہ اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں،
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز کو طلب کیا جاتا ہے لیکن وہ پیش نہیں ہوتیں، مریم نواز کے خلاف چوہدری شوگر ملز سمیت دیگر کیسز میں تحقیقات جاری ہیں،
نیب نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت مریم نواز کی چوہدری شوگر مل کیس میں ضمانت منسوخ کرنے کا حکم دے۔