لانگ مارچ, شہباز گل

لانگ مارچ اب حمزہ شہباز اور مریم صفدر کے درمیان ہوگا، شہباز گل

لاہور(لاہور نامہ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا اندرونی انتشار کہ گدی نشین کون ہوگا، لانگ مارچ اب حمزہ شہباز اور مریم صفدر کے درمیان ہوگا،

معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ( ن) لیگ ارکان نے گیلانی کو ووٹ نہیں ڈالا، خراب کر دیا،

مریم نواز کے جلسے، استعفے، دھمکیاں، سینیٹ الیکشن سب ناکام ہوگئے، حمزہ شہباز کے باہر آنے کا سب سے زیادہ نقصان مریم صفدر کا ہوا۔