لاہور(لاہور نامہ)چینی 105روپے فی کلو فروخت ہونے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔
یہ ایوان چینی کی قیمت میں ہر بار پھر اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ملک بھر میں چینی 105روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔مہنگی چینی عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہو گئی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود حکومت 70روپے کلو چینی کی فروخت یقینی بنانے میں ناکام ہو گئی ہے۔چینی مافیا غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے۔
یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ چینی کی بڑھتی قیمت کو فوری کنٹرول کیا جائے۔حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنا اپنی ترجیحات میں شمال کرے۔