الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن 22 اپریل کو یوسف رضا گیلانی کے انتخاب، پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کی سماعت

اسلام آباد(لاہور نامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان 22 اپریل کو نو منتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی اور پارٹی کے مالی دستاویزات کو خفیہ رکھنے کے لیے پی ٹی آئی کے غیر ملکی فنڈز کے آڈٹ کرنے والے ای سی پی کے پینل کے فیصلے کو چیلنج کرنے سمیت اہم درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

گزشتہ سماعت کے دوران ای سی پی نے یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیا تھا۔

ای سی پی نے ایک ویڈیو کلپ پر سابق وزیر اعظم اور ان کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا تھا.

جس میں علی حیدر گیلانی کو پی ٹی آئی کے ایم این ایز کو سینیٹ کے انتخابات میں ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ کار بتاتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بدلے رقم اور ترقیاتی فنڈز کی پیش کش کی گئی تھی۔

کمیشن نے پی ٹی آئی سے اس کے دو قانون ساز جمیل احمد اور فہیم خان کے نام فریقین میں شامل کرنے کا کہا ہے جو مبینہ طور پر ویڈیو میں موجود تھے۔