اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ‘کامیاب جوان’ پروگرام فوری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا اور وزیراعظم کی منظوری ملتے ہی پروگرام باقاعدہ لانچ کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے "کامیاب جوان” پروگرام کے لئے 200 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے شرکت کی۔وزیراعظم کی منظوری ملتے ہی پروگرام باقاعدہ لانچ کیا جائے گا اور اس منصوبے سے 10 لاکھ نوجوانوں کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی۔اسٹیٹ بینک کی معاونت سے مائیکرو اینڈ اسمال فنانسنگ کی حکمت عملی طے کرلی گئی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کی فراہمی کا مرحلہ فوری شروع ہورہا ہے جس کے لیے وزیراعظم سے مشاورت جاری ہے اور مزید منصوبے بھی شروع کر رہے ہیں۔ عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، دیگر اداروں سے رابطے میں ہوں، نوجوانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM