سرکاری ریٹ

پنجاب میں چینی کی سرکاری ریٹ پر فروخت نہ ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور (لاہور نامہ) پنجاب میں چینی کی سرکاری ریٹ پر فروخت نہ ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی ۔

مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے چینی کا سرکاری ریٹ 85روپے فی کلو مقرر کیالیکن صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں چینی 100روپے سے 110روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔

شوگر ملز مالکان نے 80روپے کلو چینی دینے سے انکار کردیا ہے۔دکاندار مارکیٹ سے 90سے 95روپے تک کلو چینی خرید رہے ہیں۔پھر دکاندار کیسے 85روپے کلو چینی فروخت کرسکتے ہیں۔

حکومت کی رٹ کہی نظر نہیں آرہی کوئی شخص حکومتی آڈر کو سنجیدہ نہیں لے رہا۔حکومت کی سٹے مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائیاں صرف خبروں تک محدود ہیں۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت چینی کے سرکاری ریٹ پر عملدرآمد یقینی بنائے۔