لاہور (لاہور نامہ) مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کورونا کو کا بہانہ بنا کر پی ٹی آئی انتخابات سے بھاگنے کی کوشش کر رہی ہے،
ڈسکہ (ن) لیگ کا گڑھ ہے وہاں سے جیت شیر کی ہی ہوگی ،جہانگیر ترین نے ضمانت کروائی ہے، کیا وہ عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنیں گے؟ ، چینی کو ایکسپورٹ کرنے کی ذمہ داری وزیراعظم پر عائد ہوتی ہے،
ایف آئی اے کو وزیراعظم کو شریک مجرم کے تحت چینی کے مقدمات میں شامل کرے جس دن شفاف تحقیقات ہوں گی عمران خان اور شہزاد اکبر جیل جائیں گے، عمران نیازی نے آئی ایم ایف کی وہ شرائط بھی مانی جو آج تک کسی نے نہیں مانیں،
عمران نیازی کے دن کنے جا چکے ہیں،پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کو سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر کے مسئلے پر اعتماد میں نہیں لیا، پیپلزپارٹی نے جو زبان دی تھی اس پر قائم رہنا چاہیے ،مریم نواز کا علاج چل رہا ہے وہ جیسے ہی ٹھیک ہونگی تو وہ دوبارہ متحرک ہونگی،
پی پی 84 خوشاب کے ضمنی انتخاب کاٹکٹ وارث کلو مرحوم کے بیٹے کو دینے کافیصلہ کیاگیا ہے ۔