ضمنی انتخابات

ضمنی انتخابات کیلئے مریم نواز اور حمزہ شہباز کو اہم ذمہ داریاں سونپ دیں گئیں

لاہور( لاہورنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ضمنی انتخابات کے لئے مریم نواز اور حمزہ شہباز کی ذمہ داریوں کا تعین کر دیا ۔

مریم نواز شریف کو کراچی کے این اے 249 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز مفتاح اسماعیل کے ضمنی انتخاب کی نگرانی کریں گی۔

بتایا گیا ہے کہ مریم نواز صحت میں بہتری کے بعد کراچی کا دورہ بھی کریں گی۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو پنجاب کے ضمنی انتخابات کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔حمزہ شہباز این اے 75 اور پی پی 84 کے ضمنی انتخاب کی نگرانی کریں گے۔