اسلام آباد (لاہورنامہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ مزدور کی عزت نفس کی بحالی اوراجرت کی بروقت ادائیگی ہی اصل نیکی ہے،ہماری حکومت مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق کی جدو جہد کر رہی ہے۔
یوم مزدوراں پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے پیغام میں کہاکہ یوم مزدور پر دنیا بھر کر مزدوروں اور محنت کشوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
شیخ رشید احمدنے کہاکہ یکم مئی ان کی محنت اور عظمت کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔