پاک عرب ہائوسنگ سوسائٹی

ایف بی آر کا پاک عرب ہائوسنگ سوسائٹی پر ایک ارب 9 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس

لاہور( لاہورنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے پاک عرب ہائوسنگ سوسائٹی پر ایک ارب 9 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس عائد کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق پاک عرب سوسائٹی کی انتظامیہ نے آمدن چھپا کر خفیہ ٹرانزیکشن کیں،سوسائٹی انتظامیہ نے سال 2016ء میں اربوں روپے کی خفیہ ٹرانزیکشن کی تھیں۔

ایف بی آر کی جانب سے 3 ارب 66کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کا سراغ لگا کر چھان بین شروع کی گئی تھی۔

ایف بی آر نے پاک عرب سوسائٹی کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کر کے ایک ماہ کی مہلت دیدی ہے ۔