لاہور(لاہورنامہ) کاہنہ انڈس ہسپتال میں کرونا ویکسین کی اہمیت کے بارے میں ڈاکٹر فیض الحسن کی زیر صدارت سمینار کا اہتمام،جس میں ڈاکٹرز ،سٹاف اور دیگر عملے کیساتھ عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ڈاکٹر فیض الحسن نے عوام الناس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے میں حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ اصل اہمیت عوام کی احتیاطی تدابیر اختیارکرناہے، پاکستان میں کرونا کے پھیلاؤ کی شرح میں آہستہ آہستہ کمی واقع ہو رہی ہے،
ویکسین کے بارے میں افواہیں بے بنیاد ہیں، تمام شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کروانی چاہیے۔ ہم سب کو کرونا ویکسین لگوانے کے لیے لوگوں کو راغب کرنا ہو گا۔ کرونا ویکسین کاہنہ انڈس ہسپتال میں وافر مقدار میں موجود ہے .
ہمیں چاہیے کہ ہم خود بھی ویکسین کرائیں اور اس کے لیے اپنے خاندان کے افراد دوست احباب اور رشتہ داروں کو بھی راغب کریں کہ وہ بھی ویکسین کرائیں جو کرو نا کے لئے نہایت ہی ضروری ہے ۔
تقریب کے شرکا ء میں او پی ڈی کوارڈئینیٹرمحمد رضوان ، ایڈمنسٹریٹر حافظ قمر عباس ،احمدسہیل،کنسلٹنٹ ڈاکٹرز،رابعہ،جنید،عثمان،شازیہ،اطہر،حسام،شیراز،میجر پیر ذادہ،اللہ داد نے بھی شرکت کی،ڈاکٹر فیض الحسن کا مزید کہنا تھا کہ ویکسین لگوانے کے کوئی منفی اثرات ابھی تک سننے میں نہیں آئے .
اس لیے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لازمی کرائیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی طرز زندگی میں کرونا ایس او پیز کو اپنانا شروع کریں۔ تاکہ ہم اس کے عادی ہو سکیں۔انہوں نے تقریب میں موجود عوام الناس کی کثیر تعداد کو ویکسین لگانے کی اہمیت کے بارے میں بریف کیا۔