فرینکفرٹ (لاہورنامہ) جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ تارکین وقت پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔
جرمنی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، قونصلر جنرل فرینکفرٹ چو بیس گھنٹے پاکستانی کمیونٹی کی مدد کیلئے حاضر ہے۔
جرمنی کے تمام شہریوں میں پاکستانی کمیونٹی سے رابطے مزید بڑھائے جائیں گے۔ اِن خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فرینکفرٹ میں سیاسی و سماجی شخصیت عنصر محمود بٹ، سٹوڈگارڈ ویلفیئر سوسائٹی کے صد شیخ منیر احمد اور روحیل شیخ سے ملاقات کے دوران کیا۔
اس موقع پر فرینکفرٹ میں قونصل جنرل زاہد حسین اور ہیڈ آف چانسلری شعیب منصور بھی موجود تھے۔۔ ملاقات میں عنصر محمود بٹ اور شیخ منیر احمد نے ڈاکٹر محمد فیصل کو پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ کیا۔ جس پر اُن کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے، انہیں کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے،
سفارتخانہ اور قونصلر جنرل پاکستانی کمیونٹی بہتری کیلئے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔ اور اُن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔ اس سے پہلے ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی۔ سوال و جواب سیشن میں پاکستانی کمیونٹی کے کھل کر اپنے مسائل بیان کیے۔ جس پر پاکستانی سفیر نے یقین دہانی کرائی کہ کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔