حناپرویز بٹ

ڈہرکی ٹرین حادثے میں قیمتوں جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، حناپرویز بٹ

لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے ڈہرکی ٹرین حادثے میں قیمتوں جانوں کی ضیاع پر اظہار افسوس کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔

یہ ایوان ڈہرکی میں ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کی ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے۔ٹرینوں کے المناک حادثے میں 36افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ ایوان مشکل کی اس گھڑی میں غم زدہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔یہ ایوان افسوسناک حادثے میں جانبحق افراد کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتا ہے۔

یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ ڈہرکی ٹرین حادثے کی تحقیقات کےلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے۔تحقیقاتی کمیٹی میں وزیر ریلوے اورجی ایم ریلوے کو طلب کیا جائے۔