عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کینیڈا میں پاکستانی نژاد مسلم فیملی کے قتل پر اظہار افسوس

اسلام آ باد (لاہورنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کینیڈامیں پاکستانی نژادمسلم فیملی کے قتل پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کاواقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، واقعہ مغربی ممالک میں بڑھتے اسلاموفوبیا کوظاہرکرتاہے،

اسلاموفوبیاکے خاتمے کیلئے عالمی برادری کواجتماعی کوششیں کرناہوں گی۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کینیڈامیں پاکستانی نژادمسلم فیملی کے قتل کاسن کردکھ ہوا، دہشتگردی کاواقعہ انتہائی قابل مذمت ہے،

انہوں نے کہا واقعہ مغربی ممالک میں بڑھتے اسلاموفوبیاکوظاہرکرتاہے، اسلاموفوبیاکے خاتمے کیلئے عالمی برادری کواجتماعی کوششیں کرناہوں گی ۔