اینٹی قبضہ مافیا سیل کا اجلاس

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی زیر صدارت اینٹی قبضہ مافیا سیل کا اجلاس

لاہور (لاہورنامہ) سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی زیر صدارت اینٹی قبضہ مافیا سیل کا اجلاس آج کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔

ایس ایس پی آپریشنز احسن سیف اللہ، ایس ایس پی ڈسپلن ندیم عباس، ایس ایس پی لیگل شیخ آصف،تمام ڈویژنل افسران نیز ریونیو، اوورسیز پاکستانیز،کواپریٹو ، ایل ڈی اے سمیت الائیڈ محکموں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نےاینٹی قبضہ سیل کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے پولیس افسران کو کرایہ داری اور گروی کی آڑ میں شہریوں کے مکانوں، دکانوں اور دیگر جائیدادوں پر قبضہ کرنے والوں کےخلاف سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کی۔

غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ کرایہ داری کی آڑ میں سادہ لوح شہریوں کی جائیدادیں ہتھیانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔سی سی پی او لاہور نے اوورسیز پاکستانیوں کے قبضہ کے کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ بیواؤں، مفلس اور نادر لوگوں کی اس حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر مدد کی جائے۔سی سی پی او لاہور نےہدایت کہ تھانوں میں کرایہ داروں کا اندراج سو فیصد یقینی بنایا جائے۔ غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ تمام پراپرٹی مالکان بھی اپنے کرایہ داروں کا اندراج متعلقہ تھانوں میں لازمی کروائیں۔

اس حوالے سے لاہور پولیس نے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ لاہور پولیس نے رواں سال اب تک04 ہزار 239 کنال اراضی پی مشتمل 53 ارب روپے سے زائد مالیت کے 360 قبضے واگذار کروائے گئے۔

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے 118 متاثرین کو بھی انکی ڈوبی ہوئی رقوم واپس دلوائی گئیں۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ شہری قبضہ مافیا کی اطلاع 1242 پر دیں، فوری کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔