فیصل آباد‘ پولیس کا پتنگ بازوں کےخلاف کریک ڈاﺅن‘100سے زائد ملزمان گرفتار

فیصل آباد:پولیس کا شہر بھر میں پتنگ بازوں اور پتنگ سازوں کے خلاف کریک ڈاﺅن،100سے ملزمان گرفتار 70سے زائد مقدمات ہزاروں پتنگیںسینکڑوں ڈور کی چرخیاں برآمد ،دن بھر مساجدوں پتنگ بازی کو روکنے کےلئے اعلانات آن لائن کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں پتنگ و ڈور سازی / خرید و فروخت کا قلع قمع اور پتنگ بازی کے خطرناک کھیل کو روکنے کے لئے ضلعی انتظامیہ و پولیس کی مشترکہ مانیٹرنگ ٹیموں کی طرف سے بھر پور کریک ڈاﺅن کیا جارہا ہے پولیس ترجمان انسپکٹر عامروحید نے بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں جن میں تھانہ منصور آباد پولیس بڑے پیمانے پر آپریشن کے دوران 17500پتنگ اور بڑی تعدادی میں پتنگ تیار کرنے والا سامان قبضہ لیا اور درجن افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کئے گئے جبکہ غلام محمد آباد ،رضاآباد ،مدن پورہ مرضی پورہ ،لیاقت ٹاﺅن ،شیخ کالونی ،جھنگ بازار ،سمیت دیگر مقامات 18ہزار سے زائد پتنگیں ایک ہزار کے قریب کیمیکل ڈور چرخیاں اور گوٹ قبضہ میں لے کر 70سے افراد کو گرفتا ر کیا اور مقدمات درج کئے گئے جبکہ سارا دن پولیس کی جانب سے شہر بھر کی مساجدوں میں اعلانات ہوتے رہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے بسنت منانے کی قطعا اجازت نہیں ہے لہذا پتنگ سازی و پتنگ بازی کے جرم کے ارتکاب سے گریز کیا جائے والدین اپنے بچوں کو منع کریں پتنگیں / ڈوریں تیار و ذخیرہ کرنے ‘ ان کی نقل و حرکت ‘ خرید و فروخت اور پتنگ بازی کے خلاف زیرٹالرنس ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جارحانہ کارروائی کی جائے گی