تربیلا ڈیم

تربیلا ڈیم میں سلٹ آنے سے بجلی کی پیداوار بند ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بڑھ گئی

لاہور(لاہورنامہ) تربیلا ڈیم میں سلٹ آنے سے بجلی کی پیداوار بند ہوگئی،

سلٹ سے مشینری کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پہلے ہی بڑھ چکی ہے۔

تربیلا ڈیم میں سلٹ آنے سے بجلی کی پیداوار بند ہوگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ سلٹ سے مشینری کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے، تربیلا سے 3 ہزار میگا واٹ پیداوار میں کمی کا سامنا ہے،مجموعی شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے زائد ہوگیا .

جس کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے۔ تربیلا سے پیداوار آنے میں 2 دن کا وقت لگے گا۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ لیسکو میں بجلی کی طلب 5 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گئی، بجلی کی سپلائی 4 ہزار میگا واٹ کے قریب ہے۔