لاہور (لاہورنامہ) موٹروے پولیس ایم تھری کی موثر پٹرو لنگ کی وجہ سے چوری شدہ کار کو موٹروے پر درخانہ کے قریب سے برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس ایم تھری کے پٹرولنگ افسران محمد اکرام ، فیصل اور علی رضا نے روٹین پٹرولنگ کے دوران ایک کار نمبر ADQ-917 کو ٹال پلازہ کے قریب دیکھا جس میں درخانہ ٹال پلازہ کے قریب کار میں خرابی پیدا ہوئی۔
موٹروے پولیس نے گاڑی کے کا غذات کی مدد سے مالک سے رابطہ کیا تو انکشاف ہوا کہ اس کار کو کل رات جڑانوالا سے چوری کیا گیا تھا اور اسکی ایف آئی آر بھی متعلقہ تھانہ میں درج ہے،
چور کار کو موٹروے کی حددو سے باہر لے کر جانا چاہتے تھے۔ موٹروے پولیس کی موثر پٹرولنگ کی وجہ سے کار لے جانے میں کامیاب نہ ہوسکے ۔موٹر وے پولیس نے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کار کو مقامی پولیس کی موجودگی میں مالک کے حوالے کردی ۔
اس موقع پر گاڑی کے مالک نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا کہ انکی محنت کی وجہ سے گاڑی مل گئی۔اس موقع پر روڈ یوزر نے بھی موٹروے پولیس کی پٹرولنگ کو داد دی۔ایس ایس پی سید حشمت کمال نے افسران کو کارکردگی پر کیش انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔۔