انسانی حقوق

انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے ، محمدسرور

لاہور(لاہورنامہ) گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور سے گور نر ہائوس لاہور میں وزیر اعظم کے مشیر بر ائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے ملاقات کی.

اس موقعہ پر سفارتی و حکومتی معاملات ،مسئلہ کشمیر، مسئلہ فلسطین اور گور نر پنجاب کی دورہ امر یکہ میں امر یکی عہدیداروں سے ہونے ولی ملاقاتوں سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد اپنی ٹیم کے ہمراہ دنیا میں سفارتی محاذ پربھر پور کامیابی حاصل کی ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان صرف کشمیر یوں کا ہی نہیں بلکہ فلسطینی عوام کے سفیربن کر ان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ایک بار پھر جنگ بندی کے خلاف ورزی کرکے مظلوم فلسطینیوں پر بمباری کر کے بدتر ین دہشت گردی کی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ا قوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو چاہیے کہ وہ مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے اور ان مظالم کو فوری طور پر بند کروایا جائے ۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان امن اور بھارت دہشت گردی اور انتہا پسندی کے ساتھ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن کیلئے پاکستان کی قر بانیاں دنیا میں مثال ہیں ۔

اُنہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر یوں پر بدترین مظالم کر رہا ہے اور بھارت میں بسنے والی اقلیتوں کے ساتھ بھی ان کے مظالم شر مناک ہیں۔ گور نر پنجاب نے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید کو اپنے دورہ امر یکہ کے حوالے سے بتایا کہ وہاں 100سے زائد امر یکی عہدیداروں سے کامیاب ملاقاتیں ہوئیں .

جن میں مسئلہ کشمیر و مسئلہ فلسطین ،دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغان امن عمل کے لیے پاکستان کے کردار کو بھی امر یکی عہدیداروں نے سراہا ہے ۔ وزیر اعظم کے مشیر بر ائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان کشمیر ی اور فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ متحد کھڑا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کا بڑا بھائی ہے ہم وہاں مکمل امن چاہتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ افغانستان امن مذاکرات کیلئے بھی پاکستان نے بہت محنت کی ہے اور پاکستان آئندہ بھی امن کے لیے اپنا کردار اداکر تارہے گا ۔