لاہور(لاہورنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بے مقصد اور بے سمت تقریروں سے قوم کی خدمت نہیں ہوتی۔ پارلیمنٹ میں رام کہانی سناکر قوم کا قیمتی وقت ضائع کیاگیا۔ قوم کو کچھ پتہ نہیں چلا کہ یہ بجٹ پر بحث کا آغاز تھا یا خود نمائی کی جھوٹی داستان۔ نام نہاد لیڈرآج بھی وہی بھاشن دے رہے ہیں جو وہ پہلے دیتے آئے۔ بہترین اور عوام دوست بجٹ پر ان کی مایوسی اوربے بسی سب کے سامنے عیاں تھی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے تقریریں یا بھاشن نہیں بلکہ عوام کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے۔ خودنمائی اور خودستائش میں مبتلا بے ربط تقریریں کرنے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ خلوص نیت سے عوا م کی خدمت کر رہے ہیں اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے،خدمت خلق ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے اور عوامی خدمت کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی انا او رضد کی سیاست نے اپوزیشن ٹولے کی منفی سیاست کوبکھیرکررکھ دیاہے۔ اپوزیشن والے ہر روز بیانات بدلنے کا ورلڈریکارڈ قائم کرتے ہیں۔ پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد ختم ہوچکاہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM