دوشنبہ (لاہورنامہ)مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے روسی ہم منصب نکولائی پیٹروشیف سے دوشنبہ میں ملاقات کی .
جس میں دونوں فریقین نے پاک روس تعلقات کو باہمی تعاون کے مزید گہرا اور متنوع بنانے کا عزم کیا۔
ملاقات میں علاقائی سلامتی اور افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔روسی ہم منصب نے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کو ماسکو کے دورے کی خصوصی دعوت دی