فوادچوہدری

آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے آٹھ امیدوار الیکشن کی ریس میں ہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد( لاہورنامہ) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیرمیں پیپلز پارٹی کے آٹھ امیدوار الیکشن کی ریس میں ہیں،بلاول کی گفتگو سے لگتا ہے ان کو اپنی پارٹی پوزیشن کا پتہ ہی نہیں۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بلاول اور مریم الیکشن مہم میں چلا چلا کر پاگل ہو گئے اور بعد میں ان پر انکشاف ہوا ان کی جماعتوں کے ٹکٹ پر ایک تہائی امیدوار بھی انتخاب نہیں لڑ رہے تھے،کشمیرمیں پیپلز پارٹی کے آٹھ امیدوار الیکشن کی ریس میں ہیں،بلاول کی گفتگو سے لگتا ہے ان کو اپنی پارٹی پوزیشن کا پتہ ہی نہیں۔