پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس

پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا150 واں اجلاس

لاہور (لاہورنامہ) پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا150 واں اجلاس چیئرمین سید نبیل ہاشمی کی زیر صدارت منعقد کیا گیا.

اجلاس میں بتایا گیا کہ پیڈمک نے شاندار کارکردگی کی بدولت گزشتہ مالی سال کے محصولات کے اہداف کو کامیابی سے حاصل کیا ہے۔ بورڈ نے نئے مالی سال کے لئے پیڈمک اور پی ڈی ٹی آر سی سمیت سندر، قائداعظم اور ملتان کے بورڈ آف مینجمنٹس کے لئے مجموعی طور پر 21 ارب 59 کروڑ کا بجٹ منظور کرلیا۔

اجلاس میں 148ویں اور149 ویں بورڈ اجلاس کی کارروائی ، پیڈمک ایملگیمیشن اور سب ڈویژن پالیسی 2021،، کمپنی کےمالی سال 2018 کی آڈٹ رپورٹس ،، سندر توسیعی کمیٹی کے ٹی او آرزاور پروکیورمنٹ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی گئی.

بورڈ نے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت سندر انڈسٹریل اسٹیٹ سے ملحقہ نیہلا گاوں کے ڈرین کی اپ گریڈیشن، یونیورسٹی کے طلباء کے لئے انٹرن شپ و پوسٹ گریجوایٹ ٹریننگ پروگرام اور صنعت و تعلیم کے درمیان تعلق بنانے کے لئے مختلف ریسرچ پروگرامز شروع کرنے کی منظوری دی.

اجلاس میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے لئے کوویڈ کے باعث ٹرانسفر اینڈ نان یوٹیلائزیشن پالیسی کی مدت میں توسیع ،، بھلوال صنعتی زون میں گیس کی فراہمی کے لئے سوئی ناردرن گیس کو پہلی قسط کی ادائیگی اور پیڈمک کے زیر انتظام سندرسمیت تمام صنعتی زونز میں نیٹ میٹرنگ کی سہولت فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیڈمک سید نبیل ہاشمی نے کہا کہ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی ہدایت پر پیڈمک اپنے زیرانتظام صنعتی زونز میں ون ونڈو آپریشنز کے ذریعے کاروبار میں آسانیاں پیدا کررہی ہے جس سے ان صنعتی زونز میں ایز آف ڈوئینگ بزنس کا انڈکس پاکستان بھر میں سب سے بہتر ہے اور صنعتکار اپنے کاروبار کے لئے پیڈمک کے زیر انتظام زونز کو ترجیح دے رہے ہیں۔

بورڈ نے انتظامیہ کو کمپنی کے بیس سالہ ویژن کی منصوبہ بندی کرنے اور قائداعظم بزنس پارک، بہاولپور، وہاڑی اور رحیم یار خان سمیت دیگر سپیشل کنامک زونز کے ترقیاتی کام برق رفتاری سے مکمل کرنے کے لئے بجٹ اور وسائل کے بھرپور استعمال کی ہدایت کی۔

اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز طارق سراج جعفری، عارف قاسم، عثمان اسلم ملک، احسن محمود بٹ، خواجہ انیس، ڈاکٹر سمیرا رحمان، شاہد حسین تارڑ، سی ای او پیڈمک علی معظم سید، سندر اور ملتان بورڈ آف مینجمٹس کے صدور ہارون علی خان اور حسین فضل سمیت محکمہ صنعت، خزانہ اور لیبرکے افسران نے شرکت کی۔