مریم نواز

کشمیر میں شفاف انتخابات ہوئے تو مسلم لیگ ن اکثریت سے کامیاب ہو گی ،مریم نواز

اسلام آباد(لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہہ یہ حکومت جائے گی تو دوبارہ نہیں آئے گی، آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات ہوئے تو مسلم لیگ ن اکثریت سے کامیاب ہو گی ،

آزاد کشمیر الیکشن میں ن لیگ کی پوزیشن مضبوط ہے، حکومت الیکشن چوری کرنے کی کوشش نہ کرے ورنہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، پی ٹی آئی کی پوری جماعت آپس میں گتھم گھتا ہے۔

منگل کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائر محمد صفدر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سوات جلسے میں شہباز شریف نے مسلم لیگ نون کی بھرپور نمائندگی کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ہزارہ برادری کے پاس بھی جانا چاہیے تھا، اس وقت وہ کہتے تھے کہ میں لاشوں سے بلیک میل نہیں ہوں گا،آپ کے قول و فعل میں تضاد ہو گا تو بلوچستان اور بھی دور جائے گا نزدیک نہیں آئے گا، بلوچوں کے تحفظات کو دور کرنا چاہیے، انہیں پاکستان کے ساتھ جوڑ کر رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کس سے ڈیل ہوئی ہے، کیا ہم پاگل ہیں، اتنی قربانیوں کے بعد ان ہی لوگوں سے ڈیل کریں جن کے خلاف ہماری جدوجہد ہے۔ کشمیر میں انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی کشمیر الیکشن میں مضبوط پوزیشن ہے۔

اگرآزاد، شفاف الیکشن ہوئے تو مسلم لیگ نون اکثریت سے جیتے گی،شروع سے دھاندلی ہوتی آئی ہے،اس کے ثبوت بھی موجود ہیں،الیکشن کے حوالے سے لوگوں کو تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مفاد کو سامنے رکھ کر خارجہ پالیسی نہیں بنانی چاہیے،

اس میں سب کی ایک رائے ہونی چاہیے،قوم سے سچ بولیں،اصل کچھ اور قوم کے سامنے کچھ یہ باتیں درست نہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف سے متعلق شاہد خاقان عباسی کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، شاہد خاقان عباسی نے بھی اس کی وضاحت دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت کی بنیاد دھاندلی ہے، جس کے ثبوت سب کے سامنے ہیں،الیکشن ہارنے والا الزام لگاتا ہے لیکن ہم صرف الزام نہیں لگا رہے ہمارے پاس ثبوت بھی موجود ہیں، ڈسکہ الیکشن اس کی واضح مثال ہے،

جس انتخابات میں پولنگ عملہ ہی اغواء ہو جائے تو باقی کیا بات رہ جاتی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ مجھے کشمیر الیکشن کی ذمہ داری دی گئی ہے،اگر آزاد کشمیر الیکشن کو چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے نتائج دور تک جائیں گے،