اسلام آباد(لاہورنامہ) پاکستان نے حال ہی میں تین مراحل میں جاری کردہ یورو بانڈکے اجرا سے اضافی ایک ارب ڈالر کا قرض حاصل کر لیا، اس بانڈ سے مارچ 2021 میں ڈھائی ارب ڈالر حاصل ہوئے تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بانڈ 5، 10 اور 30 برس کے لیے 3 ارب ڈالر سے زیادہ کی خریداری میں شامل تھا۔ پاکستان نے 5 سالہ کے لیے 5.875 فیصد پر 30 کروڑ ڈالر، 10 سال کے لیے 7.12 فیصد پر 40 کروڑ ڈالر اور 30 برس کے لیے 8.450 فیصد پر 30 کروڑ ڈالر قبول کیے تھے۔