عظمیٰ بخاری

عثمان بزدار نے خود اعتراف کیا شہبازشریف زیر تکمیل منصوبوں چھوڑ کر گئے ،عظمیٰ بخاری

لاہور( لاہورنامہ)مسلم لیگ(ن ) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ہر ماہ عثمان بزدار جنوبی پنجاب کا دورہ کرکے سرائیکیوں کو اپنا پروٹوکول اور ٹھاٹھ بھاٹ دکھانے جاتے ہیں،

تین سالوں سے عثمان بزدار سرائیکیوں کے نام پر اربوں روپے کے فنڈز مختص کررہے ہیں لیکن جنوبی پنجاب کے باسیوں کو نہ صوبہ ملا اور نہ اربوں کے فنڈز لگے نظر آئے ۔

انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار نے صرف تونسہ کو ہی جنوبی پنجاب قراردے دیا ہے ،جنوبی کے 14اضلاع کے فنڈز صرف تونسہ میں لگ رہے ہیں،عثمان بزدار نے کل خود اعتراف کیا شہبازشریف 4ہزار زیر تکمیل منصوبوں چھوڑ کر گئے لیکن اپنا کوئی منصوبہ نہیں بتا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار پانچ سال بھی شہباز شریف کے منصوبوں کے افتتاح کرتے رہے تو یہ منصوبے ختم نہیں ہوںگے ،عثمان بزدار نے ایک بار پھر ڈی جی خان کے عوام سے جھوٹے وعدے اور اعلانات کئے ،

جنوبی پنجاب صوبہ بنانے والے آج کاغذی منصوبوں تک محدود ہوگئے ہیں،بزدار حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔