بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کفالت پروگرام کے ذریعے ابتک 1104ارب روپے تقسیم

اسلام آباد(لاہورنامہ) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اجرا سے اب تک کفالت پروگرام کے ذریعے مستحقین میں مجموعی طور پر11 کھرب 4 ارب (1104ارب)روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں.

بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے مستحقین میں ملک بھر سے 66 لاکھ56 ہزار869 نادار و غریب خواتین شامل ہیں۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اجرا سے اب تک مستحق خواتین میں تقسیم کردہ امدادی رقوم کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

دستاویز کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اجرا سے اب تک کفالت پروگرام کے ذریعے مستحقین میں مجموعی طور پر11 کھرب 4 ارب (1104ارب) روپے تقسیم کئے جاچکے۔ بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے مستحقین میں ملک بھر سے 66 لاکھ 56 ہزار 869 نادار و غریب خواتین شامل ہیں۔

بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے مستحق خواتین میں پنجاب کے27 لاکھ 30 ہزار، سندھ کے20 لاکھ7 ہزار، خیبرپختونخوا کے 14لاکھ41 ہزار، بلوچستان کے3 لاکھ 23 ہزار، آزاد کشمیر کے 94 ہزار، گلگت بلتستان کے53 ہزار جب کہ اسلام آباد کے 7 ہزار سے زائد خاندان شامل ہیں۔