اسلام آباد(لاہورنامہ) اندرون ملک ہوائی سفر کرنے کے لئے کرونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔
میڈیا رپوٹ کے مطابق این سی او سی نے یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کرنے کے لئے کرونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اپنے آپ کو پریشانی سے بچانے کے لئے 31 جولائی تک ویکسین لگوائیں اور ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں، بصورت دیگر ہوائی سفر ممنوع ہوگا۔