اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہاہے کہ سعودی عرب، پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے، سعودی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی، سعودی وزیر تجارت ماجد بن عبداللہ نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات ایک نئی جہت کو پہنچ رہے ہیں،
پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقعے موجود ہیں، صرف ان کی تشہیر کرنا ہے پاکستان اور سعودی عرب میں برادرانہ تعلقات ہیں مگر تجارت کا حجم کچھ خاص نہیں ہے تجارت کے حجم کو باہمی مذاکرات سے ممکن بنا یا جا سکتا ہے ،سعودی عرب اورپاکستان کے تذویراتی تعلقات خطے کے لیے اہم ہیں۔اسلام آباد میں سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری کانفرنس ہوئی جس میں دونوں ممالک کے تاجروں، سرمایہ کاروں اور دیگر کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
کانفرنس میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔ کا نفرنس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری بہت اہم ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات کا نیا باب شروع ہورہا ہے، پاک سعودی تعلقات ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں، سعودی عرب پاکستان کی ترقی کے سفر میں ہمیشہ شریک تھا اور رہے گا ،
کانفرنس میں فوڈ ، ٹرانسپورٹ، کیمیکل سمیت دیگر اہم شعبوں کی شخصیات شرکت کررہی ہیں، پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کرے گا اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقع پیش کرے گا، خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے آزاد تجارتی معاہدے کیلئے بھی مختلف تجاوز زیر غور ہیں۔اس موقع پر سعودی وزیر تجارت ماجد بن عبداللہ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات خطے کے لیے اہم ہیں اپنے دورہ پاکستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دورے میں پاکستان کے ساتھ مختلف مسائل اور چیلنجز پر بات ہوئی، سعودی عرب اور پاکستان درپیش چیلنجز سے مل کر نمٹ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ باہمی روابط سے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گامخلصانہ تعلقات پر وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں پاکستان کادورہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے، پاکستان سے تعلقات ایک نئی جہت کو پہنچ رہے ہیںسعودی عرب پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کررہاہے، جی سی سی کے آزادتجارتی معاہدے کے لیے مختلف تجاویز بھی زیر غور ہیںپاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعلقات مزید مضبوط ہو گئے ہیں اور پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، سرمایہ کاری پیٹرولیم، توانائی، معدنیات اور دیگر شعبوں میں آرہی ہے اور پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کو کاروبار کے یکساں مواقع فراہم کرےگا ۔
انہو ں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقعے موجود ہیں، صرف ان کی تشہیر کرنا ہے پاکستان اور سعودی عرب میں برادرانہ تعلقات ہیں مگر تجارت کا حجم کچھ خاص نہیں ہے تجارت کے حجم کو بڑھانا ہے جو باہمی مذاکرات سے ممکن ہے ،سعودی عرب اورپاکستان کے تذویراتی تعلقات خطے کے لیے اہم ہیں
Load/Hide Comments